مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) کے کام کاج اور دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ مسٹر سنگھ نے فورس کے جوانوں کے کام کاج اور ان کی جوابی کارروائی کی تعریف
کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں تعینات فورس کو گاڑی،
حملہ کرنے والے ہتھیار،
وردی وغیرہ ترجیحی بنیاد فراہمی کے متعلق حکام كو ہدایات دیں۔ معائنے کے دوران ایس ایس بی کی ڈائریکٹر جنرل ارچنا رام سندرم نے فورس کے
کام کاج، مہم کی تیاریوں، انتظامیہ ساز وسامان اور مستقبل کے منصوبوں کا
تفصیلی ذکر کیا۔